امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے سینیئر رکن برڈ شرمین اور چیئرمین پی ٹی آئی وسابق وزیراعظم عمران خان میں ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے سینیئر رکن برڈ شرمین اور چیئرمین پی ٹی آئی وسابق وزیراعظم عمران خان میں ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے۔ اس ٹیلیفونک گفتگو کے بارے میں بریڈ شرمین نے ٹویٹ بھی کیا ہے۔
امریکی رکن کانگریس نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ عمران خان سے بات ہوئی ہے اور جلد وہ اس گفتگو کے حوالے سے اپنا وڈیو بیان جاری کریں گے۔
Pleased @DrMahmood40 was able to come to my home today to discuss recent developments in #Pakistan.
Also pleased that former PM Kahn took the time to discuss issues with us by phone.
Will soon release our video statement.
— Congressman Brad Sherman (@BradSherman) March 11, 2023
عمران خان سے گفتگو سے قبل پاکستانی امریکن ڈیمو کریٹ ڈاکٹر آصف محمود نے بریڈ شرمین سے ملاقات کی تھی۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ٹویٹ میں لکھا ظل شاہ کے قتل پر امریکی کانگریس مین بریڈ شرمین کا بیان سامنے آ رہا ہے۔ اس قتل کے نتائج حکمران جنتا کے اندازے سے کہیں زیادہ ہوں گے۔