تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے محبِ وطن سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق حقائق سامنے آنے کا اعلان کر دیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشدشریف کے قتل کے پیچھےحقائق کیاہیں سچ سامنےلاؤں گا بہت ہو گیا، آج رات 9 بجے سچ سامنے لے آؤں گا۔
فیصل واوڈا نے لکھا کہ پاکستان اور معصوم پاکستانیوں کی حفاظت کےلیے میں کھڑا رہوں گا۔
Enough is Enough. I will stand up tonight (26 Oct) at 9 PM to tell the truth behind the killing of my dearest friend Arshad Sharif. I will stand up to safe guard Pakistan and to save the lives of innocent Pakistanis.
— Faisal Vawda Senator (Indep) (@FaisalVawdaPAK) October 26, 2022
دوسری جانب سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے کینیا جانے والی ٹیم میں تبدیلی کردی گئی۔
اس حوالے سے وزارت داخلہ نےنیانوٹی فکیشن جاری کردیا ، نئے نوٹیفکیشن کے مطابق 3 کے بجائے 2 رکنی ٹیم کینیا جاکر تحقیقات کرے گی۔
نئی ٹیم میں ایف آئی اے کے اطہر وحید اور انٹیلی جنس بیورو کے عمر شاہد حامد شامل ہوں گے۔
اس سے قبل وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ صحافی اورسینیئر اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے انٹیلی ایجنسیز کے اعلیٰ افسران پرمشتمل تین رکنی تحقیقاتی ٹیم بن گئی ہے، جو فوری طو پر کینیا روانہ ہوگی۔
تحقیقاتی کمیٹی میں ایف آئی اے، آئی بی اور آئی ایس آئی کے افسر شامل ہیں، کینیا میں پاکستانی ہائی کمیشن کمیٹی کی تحقیقات میں معاونت کرے گا۔
مذکورہ کمیٹی اپنی تحقیقات مکمل کرکے وزارت داخلہ کو رپورٹ پیش کرے گی۔