بھارت میں بچے کی لیگ اسپن بولنگ نے بڑے بڑوں کو چکرا دیا جس کی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کپتان سچن ٹنڈولکر نے لیگ اسپنر بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ ناصرف لیگ اسپن مہارت سے کررہا ہے بلکہ گوگلی کرکے بھی بلے بازوں کو پریشان کررہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کئی لوگوں نے لیگ اسپنر کا سامنا کیا لیکن ان میں سے کوئی بھی قابل اعتماد شاٹ نہیں کھیل سکا۔
Wow! 😯
Received this video from a friend…
It's brilliant. The love and passion this little boy has for the game is evident.#CricketTwitter pic.twitter.com/q8BLqWVVl2
— Sachin Tendulkar (@sachin_rt) October 14, 2021
بچے نے لیگ اسپن کرتے ہوئے بلے بازوں کو اسٹمپڈ بھی آؤٹ کیا اور گوگلی کرکے بولڈ بھی کیا۔
سچن ٹنڈولکر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مذکورہ ویڈیو انہیں ایک دوست سے موصول ہوئی، چھوٹے بچے کی ویڈیو دیکھ کر اس کی کرکٹ سے محبت اور جذبہ واضح ہے۔
افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان نے بھی بچے کی تعریف کی۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی بچے کی بولنگ کی تعریف کی جارہی ہے اور اس کا موازنا آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن سے کیا جارہا ہے۔