’تیرا وعدہ‘ کا پہلا ٹیزر مداحوں کو بھا گیا

تیرا وعدہ

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرا وعدہ‘ کا پہلا ٹیزر مداحوں کو بھا گیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’تیرا وعدہ‘ میں اداکارہ فاطمہ آفندی، رابعہ کلثوم، سجاد پال ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی میمونہ عزیز نے لکھی ہے۔

ٹیزر میں دکھایا گیا کہ فاطمہ آفندی شاپنگ کرکے گھر آتی ہیں انہیں والدہ مہمانوں کو چائے پیش کرنے کا کہہ دیتی ہیں۔

فاطمہ آفندی اس کے بعد دیگر سامان گھر والوں کو دے رہی ہوتی ہیں کہ آواز آتی ہے کہ دلہن کہاں ہے اس کو بلاؤ، وہ رابعہ کلثوم کے پاس جاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ تم ابھی تک تیار نہیں ہوئیں۔

رابعہ کلثوم ان سے کہتی ہیں کہ ’تم میری نہیں اپنی فکر کرو، دلہن میں نہیں تم ہو۔‘ ٹیزر کے آخر میں فاطمہ آفندی کو دلہن بنے دکھایا گیا ہے۔