تیرے عشق کے نام، ’مجرم صحیح پر قاتل تو نہیں ہوں‘

تیرے عشق کے نام

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’تیرے عشق کے نام‘ کا ٹیزر مداحوں کو بھا گیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے عشق کے نام‘ میں حبا بخاری، اسامہ خان، زاویار نعمان، یشما گل ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض احمد بھٹی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ماہا ملک نے لکھی ہے۔

’تیرے عشق کے نام‘ کی کہانی حبا بخاری، اسامہ خان اور زاویار نعمان کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ حبا اور اسامہ محبت کرتے ہیں اور بھاگ کر نکاح کرلیتے ہیں۔

دوسری جانب زاویار نعمان بھی حبا بخاری سے محبت کرتے ہیں۔

ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ ’حبا بخاری کہتی ہیں کہ ’مجھے اگر کوئی چاہتا ہے تو وہ صرف ’التمش‘ (اسامہ خان) ہے۔ التمش کہتے ہیں کہ ’رُتبا‘ تو التمش کی ہوکر رہے گی اور یہ جشن ساری دنیا دیکھے گی۔

زاویار نعمان رتبا سے کہتے ہیں کہ کیسے تم نے محبت اور اعتماد کو کرچی کرچی کردیا، ایک لمحے کے لیے بھی دل نہیں کانپا۔‘

’تیرے عشق کے نام‘ کے ٹیزر کو ہزاروں کی تعداد میں ناظرین دیکھ چکے ہیں اور پہلی قسط کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔