محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) سکھر نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا مطلوب دہشتگرد گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگرد کی شناخت نور احمد کے نام سے ہوئی، جس کا تعلق شکارپور کے علاقے مرشد آباد سے ہے، اس کے قبضے سے پستول، گولیاں اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔
گزشتہ روز پاک افغان سرحد پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا تھا کہ سی ٹی ڈی بلوچستان کے اہلکاروں نے کامیاب آپریشن کیا، دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اور ٹی جے پی سے تھا۔
ہلاک ہونے والے دہشتگرد ایف سی مسلم باغ ہیڈ کوارٹر پر حملے میں ملوث تھے۔ اس کے علاوہ قلعہ عبداللہ گرڈ اسٹیشن پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، آٹومیٹک رائفلز، دستی بم، گولہ بارود برآمد ہوا، سی ٹی ڈی نے گرفتار ملزم علی محمد عرف چھوٹا قاری کی نشاندہی پر کارروائی کی۔
نشاندہی پر پاک افغان سرحد پر گہوری کہول میں دہشتگردوں کے ٹھکانہ پر کارروائی کی، دوران آپریشن شدید فائرنگ کا تبادلہ، ایک خودکش حملہ آور کو اسناپیر نے ہلاک کیا۔