پشاور میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

پشاور میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناصر باغ میں سڑک کنارے نصب بم اور بارودی سرنگ کو ناکام بنا دیا۔

اے آر وائی نیوز صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کو ایک بار پھر تخریب کاری کا نشانہ بنانے کا منصوبہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ناکام بنا دیا ہے۔

علاقے میں بم کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناصر باغ میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ اور بم کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

پولیس کے مطابق بم 10 کلو وزنی تھا جب کہ واقعے کے پولیس کی بھاری نفری علاقے میں موجود ہے۔