پشاور میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے دو اطراف سے حملہ کر دیا

پشاور: پشاور کے تھانہ سربند کی حدود میں چوکی اچینی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں تھانہ سربند کی حدود میں چوکی اچینی پر دہشت گردوں نے دو اطراف سے حملہ کر دیا تھا تاہم پولیس نے شدید جوابی فائرنگ کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔

ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے چوکی پر دو اطراف سے فائرنگ کی، جس کے جواب پولیس نے بھرپور فائرنگ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو پسپا کر دیا۔

سوات میں دہشتگردوں کا پولیس پر حملہ، اپنے زیرِ حراست ساتھیوں کو ہلاک کر دیا

پولیس کی بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہو گئے، پولیس نے علاقے کو کلیئر کر لیا ہے، پولیس کی بھاری نفری بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ علاقے میں موجود رہی، ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق ابتدائی طور پر حملہ آوروں کی تعداد 5 یا 6 ہو سکتی ہے۔