شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے انٹرنیشنل بارڈر پر دیواگر پر فوجی چوکی کونشانہ بنایا تو پاک فوج نے مؤثر اور فوری جوابی کارروائی کی، فائرنگ کےتبادلےمیں ایک جوان زخمی ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلسل افغانستان کو مؤثر بارڈر مینجمنٹ کیلئےکہہ رہا ہے افغان سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال کرنےکی شدیدمذمت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ وقتاً فوقتاً سرحد پار سے فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جس کی روک تھام کے لیے پاکستان مسلسل بارڈر پر سیکورٹی کو مضبوط بنانے اور مربوط منیجمنٹ پر زور دیتا آ رہا ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان اورافغانستان کاامن ایک دوسرے سے وابستہ ہے دشمنوں کو امن عمل کو متاثر کرنےکی اجازت نہیں دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مؤثربارڈر مینجمنٹ اور سیکیورٹی دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے دونوں ممالک علاقائی رابطوں سے فائدہ اٹھاسکتےہیں افغانستان میں پائیدارامن سےخطےمیں ترقی ہوگی اور پاک افغان یوتھ فورم سےباہمی رابطوں کو فروغ ملےگا پاک افغان نوجوان خطےکامستقبل ہیں۔