کراچی میں 50 ہزار نوجوانوں کو فری آئی ٹی کورسز کرنے کے منصوبے میں گورنر اینی شیٹو کے تحت آئی ٹی کورس کے لیے ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔
انٹری ٹیسٹ 24 مراحل میں روزانہ کی بنیاد پر گورنر ہائوس میں منعقد کیے گئے جس میں پانچ لاکھ ایک ہزار رجسٹرڈ طالبعلموں نے ٹیسٹ میں قسمت آزمائی۔
پانچ لاکھ ایک ہزار میں سے ٹیسٹ پاس کرنے والے 50 ہزار طالبعلموں کی جلد کلاسز کا آغاز کیا جائے گا۔ اس حوالے سے کلاسز گورنر ہائوس میں شفٹوں میں منعقد کی جائے گی۔
آئی ٹی کورس کے لیے گورنر ہائوس کے گیٹ نمبر چار کو خصوصی طور پر آئی ٹی گیٹ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔