واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس ریاست کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، 28 بچوں سمیت 82 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور درجنوں افراد تاحال لاپتا ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ریاست کو آفت زدہ قرار دے دیا، سیلاب سے ٹیکساس کی کیر کاؤنٹی سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے جہاں اب تک 68 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔
امریکی صدر کے اقدام سے کیر کاؤنٹی میں متاثرہ افراد کو وفاقی فنڈنگ مہیا ہو سکے گی، امداد میں عارضی رہائش اور گھر کی مرمت کے لیے گرانٹ، غیر بیمہ جائیداد کے نقصانات کے لیے کم لاگت والے قرضے بھی دیے جائیں گے۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارش سے تباہی
دریائے گواڈیلوپ کے کنارے یوتھ کیمپ کے لاپتا 27 بچوں کی تلاش تیسرے روز بھی جاری ہے، حکام نے بتایا اب تک آٹھ سو افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، وسطی ٹیکساس میں ہفتے کے اختتام پر سیلاب کی متعدد وارننگ جاری کی گئی ہیں۔