شادی میں خون کی ہولی، دلہے نے قتلِ عام کر دیا

تھائی لینڈ میں شادی کی تقریب میں خون کی ہولی، دولہے نے دلہن، ساس اور سالی سمیت پانچ افراد کو قتل کر کے خودکشی کر لی.

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق قتلِ عام کا واقعہ وانگ نم کھیو کے علاقے میں پیش آیا جہاں نوبیاہتا جوڑے کے درمیان جھگڑا ہوا۔

نشے میں دھت دولہے نے طیش میں آکر پنڈال میں فائرنگ کر دی جس سے دلہن، ساس اور سالی ہلاک ہو گئی۔

دلہے نے رشتہ داروں کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے گیارہ گولیوں کے خول ملے ہیں۔

Thai groom kills his bride, her mother, sister and guest at his wedding  then commits suicide

تھائی میڈیا کے مطابق چترونگ اور کنچنا شادی سے پہلے تین سال تک ساتھ رہے تھے۔

چترونگ نے گزشتہ سال انڈونیشیا میں آسیان پیرا گیمز میں تیراکی میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ ان کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ وہ اگلے ماہ تھائی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ ایبلٹی اسپورٹ گیمز میں حصہ لینے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں شامل ہیں۔