ایشیاکپ کے شیڈول کا اعلان کل ہو گا

ایشیاکپ کے شیڈول کا اعلان اور ٹرافی کی رونمائی کل لاہور میں ہو گی۔

چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی پی سی بی ذکااشرف شیڈول کا اعلان اور ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔ تقریب شام ساڑھے 7بجےلاہور کے مقامی ہوٹل میں ہو گی۔ ایشیاکپ کے 4میچ پاکستان اور 9میچ سری لنکامیں ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچز5 اور10ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں مقابلہ 10ستمبر کو ہوسکتا ہے جبکہ بھارت کے ایشیا کپ کے تمام میچز سری لنکا میں ہوں گے۔

ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے کے سری لنکا میں ہونے والے میچز دو شہر پالے کیلے اور دمبولا میں ہوں گے۔