اگر آپ شوہر ہیں تو کبھی نہ کبھی بیوی کے غصے کا سامنا کرنا پڑتا ہوگا تاہم اگر آپ کے ساتھ ایسا بار بار ہوتا ہے تو اس سے بچنے کا دلچسپ طریقہ بھی ہے۔
ہر شخص نوجوان ہوتے ہی شادی کے خواب دیکھنے لگتا ہے اور پھر اس کو حقیقت بنانے کی تگ ودو میں بھی لگ جاتا ہے۔ شادی زندگی بھر کا ساتھ ہوتا ہے جس میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے جس کا اظہار ازدواجی فریقین غصے سے کرتے ہیں کسی کی زندگی میں ایسے واقعات اتنے تواتر سے رونما ہوتے کہ لوگ باگ ازراہ مذاق کہتے ہیں کہ شادی وہ لڈو ہے جو کھاتا ہے وہ بھی پچھتاتا ہے اور جو نہیں کھاتا وہ بھی پچھتاتا ہے۔
ازدواجی زندگی میں غصے کا اظہار جہاں مرد کرتے ہیں وہیں خواتین بھی کسی سے کم نہیں ہوتیں۔ ایسے میں کچھ لوگ اس صورتحال سے بچنے کے لیے گھر کے باہر کا رخ کرتے ہیں لیکن ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کو دیکھ کر کوئی بھی مسکرائے بغیر نہیں رہتا۔
ٹوئٹر پر "برا شوہر” کے عنوان سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی بیوی کچن میں آکر اپنے شوہر کو غصے میں کھری کھری سنانا شروع کرتی ہے تو وہاں موجود بے چارہ شوہر کسی بھی ردعمل کا اظہار کیے بغیر جوسر مشین چلا دیتا ہے جس کی آواز میں بیوی کے چیخنے چلانے کی آواز دب جاتی ہے۔
اس موقع پر بیوی کو جاتا دیکھ کر شوہر جوسر بند کرکے جگ کو مشین سے اتارنے لگتا ہے کہ اس کے دوبارہ نمودار ہونے پر وہ جوسر دوبارہ کھول دیتا ہے اور بیوی کے مزید بلند آواز میں بولنے پر جوسر کی اسپیڈ بھی مزید تیز کر دیتا ہے۔
شوہر پر رعب جمانے کے اپنے تمام حربے ناکام ہوتا دیکھ کر خاتون بالآخر کچن سے باہر چلی جاتی ہے۔
Bad husband 🤣 pic.twitter.com/ttKtqUJS0d
— The Best (@ThebestFigen) July 18, 2023
اگر آپ کو بھی کبھی اس صورتحال کا سامنا ہو تو یہ عمل کرکے لڑائی جھگڑے کو مزید بڑھانے سے بچ سکتے ہیں کیونکہ اگر جواب دیا تو یوں معاملہ بڑھ کر خرابی کی جانب جا سکتا ہے اس لیے یہ دلچسپ عمل کرکے دیکھیں۔
30 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو کو اب تک 13 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔