نئی حکومت بنتے ہی نگراں وفاقی کابینہ کو سبکدوش کر دیا گیا۔
تمام 25 وفاقی وزرا، مشیر اور معاونین خصوصی سبکدوش ہو گئے۔ کابینہ ڈویژن نے نگراں کابینہ کی سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام 16 وفاقی وزرا اور 2 مشیروں کو سبکدوش کر دیا گیا جب کہ تمام7معاونین خصوصی بھی سبکدوش ہوگئے۔
نگراں وفاقی کابینہ کی سبکدوشی کا اطلاق فوری ہو گا۔ نگراں وزیراعظم کی سبکدوشی کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔
نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ وزیر اعظم ہاؤس خالی کرنے کے بعد منسٹر انکلیو منتقل ہوگئے جہاں انہیں بنگلہ نمبر 15 الاٹ کیا گیا۔
انوار الحق کاکڑ نے 14 اگست 2023 کو صدر مملکت عارف علوی سے نگراں وزیر اعظم کا حلف لیا تھا جس کیلیے ایوان صدر میں تقریب منعقد کی گئی تھی۔
انوار الحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے، انہوں نے 2008 میں پہلی مرتبہ جنرل الیکشن میں حصہ لیا تھا جبکہ 2013 میں مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے تھے۔