لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں محکمہ معدنیات نے تاریخ رقم کردی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ معدنیات نے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 10.19ارب روپے کی ریکارڈ وصولیاں کیں۔ وزیراعلیٰ نے وزیر اور سیکریٹری معدنیات کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔
سیکریٹری معدنیات کا کہنا ہے کہ 21-2020میں محکمہ معدنیات نے رائلٹی مد میں ریکارڈ وصولیاں کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 58 کروڑ روپے وصول کیے گئے، آئندہ مالی سال میں وصولیوں کا گراف مزید اوپر لے جائیں گے۔
صوبہ پنجاب میں حکومت کی مؤثر پالیسی کے ثمرات آنے لگے ہیں۔ محکمہ معدنیات کے علاوہ بھی دیگر شعبے ترقی کررہے ہیں۔ عثمان بزدار نے صوبے کے عوام کی محرومیاں دور کرنے کا بھی دعوہ کیا ہے۔
دارالحکومت لاہور میں بھی ترقیاتی منصوبے لگائے جارہے ہیں۔