گوادر دھرنے کے شرکا میں رقم کی تقسیم پر وضاحت آگئی

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی جانب سےگوادر دھرنےکےشرکا میں پیسوں کی تقسیم ‏کے معاملے پر وضاحت آگئی۔

ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نےچند غریب خواتین ‏اور بچوں کو پیسے دیئے۔

ترجمان عبدالرحمان کیتھران نے واضح کیا کہ ماؤں بہنوں کو گھر جا کر چادر کے پیسےدینا ‏بلوچستان کی قبائلی روایت ہے معاملےکومنفی رنگ دیناگوادرمذاکرات کوناکام بنانےکی سازش ہے۔

ترجمان نے کہا کہ حق دوتحریک کےقائدمولانا ہدایت الرحمان نے بھی پیسےتقسیم کرنےکی تردید ‏کی ہے۔

https://twitter.com/AbidMir81/status/1471546496357183491?s=20

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی خواتین میں رقم تقسیم کرنےکی ویڈیووائرل ہوئی تھی جس ‏میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عبدالقدوس بزنجو نےخواتین میں5،5 ہزار روپےتقسیم کیےتھے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نےغریب خواتین کو امدادکےطور پر رقم دی تھی۔