جنوبی افریقا کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کرنے والی نیدرلینڈ ٹیم نے ورلڈکپ 2024 کے لیے ڈائریکٹ ٹکٹ کٹوا لی۔
نیدرلینڈز کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 سے قبل کوالیفکیشن کے عمل سے گزرنا نہیں پڑے گا کیونکہ وہ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے نویں ایڈیشن کے سپر 12 راؤنڈ کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکے ہیں۔
جو ٹیمیں سپر 12 گروپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرتی ہیں وہ اگلے ورلڈکپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرتی ہیں۔
رواں ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز نے اپنے پانچ سپر 12 میچوں میں سے دو میں فتح اور تین میں شکست کے بعد گروپ 2 کی ٹیموں میں چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے۔
ڈچ ٹیم نے ایڈیلیڈ میں جنوبی افریقا کو 13 رنز سے شکست دے کر نہ صرف اس فارمیٹ میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا بلکہ پروٹیز کو ٹورنامنٹ سے باہر بھی کر کے پاکستان کے لیے سیمی فائنل کی راہ ہموار کی۔