الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لےجانے پر پابندی عائد کر دی۔
اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نےچاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلے ارسال کر دیے ہیں جس میں موبائل فون پر پابندی سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 8 فروری کو ہوں گے جس دوران پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لےجانےپرپابندی ہوگی۔
اسی طرح پریذائیڈنگ افسر کے علاوہ تمام انتخابی عملہ موبائل فون بند رکھےگا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن میں کل دوپہر 3 بجے ہنگامی اجلاس ہوگا جس میں وزیر داخلہ، سیکرٹری داخلہ، چیف سیکرٹریز بلوچستان اور خیبر پختونخوا شرکت کریں گے۔
بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے آئی جیز کے علاوہ پولیس اور حساس اداروں کے حکام بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔