انتخابی اصلاحات کا مسودہ آج تیار کر لیا جائے گا

الیکشن

انتخابی اصلاحات کا حتمی مسودہ آج تیار کر لیا جائے گا وفاق میں اتحادی جماعت ایم کیو ایم کی کراچی حلقہ بندیوں پر تحفظات برقرار ہیں۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق انتخابی اصلاحات کا حتمی مسودہ آج تیار کر لیا جائے گا جس میں فوری قانون سازی کی تجاویز شامل ہیں اور وفاقی وزیر قانونی نے اتحادی حکومت کو 28 جولائی تک اس مسودے کی قانونی سازی کا مشورہ دیا ہے تاہم اتحادی جماعتوں کے اس معاملے پر تحفظات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا کراچی کی حلقہ بندیوں پر تحفظات برقرار ہیں اور اس کا موقف ہے کہ پرانی حلقہ بندیوں پر انتخابات تنازعات کو جنم دیں گے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے آر ٹی ایس سسٹم اور نتائج میں تاخیر پر تحفظات ہیں اور وہ آر ٹی ایس سسٹم کو موثر انداز میں فعال کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ پی پی کا مطالبہ ہے کہ نتائج میں تاخیر پر ریٹرننگ افسران کو جوابدہ بنایا جائے۔

پارلیمانی کمیٹی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی مسودے کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی ہیں۔

پرانی مردم شماری پر انتخابات قبول نہیں، ایم کیو ایم

واضح رہے کہ ایم کیو ایم سربراہ خالد مقبول صدیقی گزشتہ روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں واضح موقف دے چکے ہیں کہ پرانی مردم شماری اور حلقہ بندیوں کی درستی کے بغیر نئے الیکشن قبول نہیں کریں گے۔