اسلام آباد: سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کےپاس عددی برتری ہے وہ بجٹ منظور کرالےگی۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کوروناکی وجہ سےقومی اسمبلی میں ارکان کی تعدادکم ہوگی اور میرا خیال ہے اسمبلی میں 70 ارکان کو بلایا گیا ہے۔
شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کیلئے بجٹ منظور کرانا آسان ہے حکومت کےپاس عددی برتری ہےوہ بجٹ منظور کرالےگی۔
پی آئی اے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جن پائلٹس نےچیٹنگ کی اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں، حکومت نے40 فیصدپائلٹس پرشکوک وشبہات کا اظہار کر دیا ہے ، حکومت نے 262 پائلٹس کا کیریئر خطرے میں ڈال دیا ہے، مستقبل میں 262پائلٹس کو کوئی نوکری نہیں دےگا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ پی آئی اےمیں ضرورت سےزیادہ ملازمین ہوں گے،پہلےدن کہاتھاپی آئی کی نجکاری کردینی چاہئےتھی، ن لیگ چاہتی تھی پی آئی اےکی نجکاری ہولیکن ہم کرنہیں سکےتھے،سیاسی ودیگروجوہات کی وجہ سےپی آئی اےکی نجکاری نہیں کرسکےتھے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں نےوفاقی بجٹ کومسترد کر دیا ہے اور وفاقی بجٹ کےخلاف پوری قوم متحدہوگئی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجودحکومت نے عوام پربوجھ ڈال دیاہے،مہنگائی میں پسی عوام پرکل پٹرول کی قیمت میں 25روپےاضافہ کردیاہے۔
مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف نے کہا کہ توقع تھی بجٹ میں عوام کوریلیف ملےگا مگر مشکل حالات میں عوام کوریلیف دینےکےبجائےان پرمزیدبوجھ ڈال دیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم پربوجھ بن چکےہیں، اس حکومت سےجتنی جلدی ہوجان چھڑائی جائےتاکہ بچاکچا پاکستان بچ جائے، موجودہ حکومت کاآخری وقت آن پہنچاہے، عمران خان ملک کوتباہی کی طرف لےکر جا رہے ہیں۔
اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم نے کہا کہ حکومت نےبدترین بجٹ پیش کیا، وفاقی بجٹ محض الفاظ کاگورکھ دھنداہے جب کہ حکومت نے پٹرولیم قیمتیں بڑھاکرعوام کی جیبوں پرڈاکہ ڈالا ہے۔