’نواز، شہباز ملاقات میں آرمی چیف کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا‘

khuwaja asif

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف اور شہبازشریف کی آج ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ شہبازشریف آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے رہنمائی اور مشاورت کے لیے لندن آئے ہوئے ہیں اور آج میاں نوازشریف سے ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر بات ہوئی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آج کے اجلاس میں آرمی چیف کی تعیناتی پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا میراخیال ہے ایک دوروز میں کچھ نہ کچھ سامنے آجائے گا اہم تعیناتی سےمتعلق مختلف حلقوں کےدباؤکےآگےہتھیارنہیں ڈالے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان بیان ہم نے دیکھا ہے وہ بھی اس طرف اشارہ ہے آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ آج سے نہیں 3،4 روز سےجاری ہے۔

نئے آرمی چیف کی سمری سے متعلق سوال پر وزیردفاع نے واضح کیا ہے کہ روایت کو دیکھتے ہوئے 18 نومبر کے بعد ہی سمری بھیجی جاتی ہے اس بار بھی ایسا ہی ہوگا کچھ دن اور انتظار کر لیں۔