راولپنڈی: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ورکنگ باؤنڈری پر موجود پاک فوج کے جوانوں کا حوصلہ بلند ہے اور وہ دشمن کی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔
Visited working boundry in teh Sialkot,despite loss of life,property &standing crops morale is very high.Enemy is getting befitting response
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 5, 2016
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کرنے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ’’ورکنگ باؤنڈری پر موجود پاک فوج کے جوانوں کا حوصلہ بلند ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔
پڑھیں: ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ،چناب رینجرزکا بھرپورجواب
مزید پڑھیں: لائن آف کنٹرول، رواں سال بھارت نے 178 بار خلاف ورزی کی، آئی ایس پی آر
بھارت کی جانب سے کیے جانے والے ہر حملے پر اگلے مورچوں پر موجود پاک فوج کے جوانوں نے بھر پور جواب دیتے ہوئے اُن کی توپوں کو نہ صرف خاموش کروایا بلکہ ہر بار منہ توڑ جواب بھی دیا۔