اسامہ میر دی ہنڈریڈ میں کس ٹیم کی نمائندگی کریں گے؟

اسامہ میر

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر اسامہ میر کا دی ہنڈریڈ میں معاہدہ ہوگیا وہ سری لنکن کھلاڑی وننیدو ہسارنگا کی جگہ مانچسٹر اوریجنلز کی نمائندگی کریں گے۔

سری لنکا کے آل راؤنڈر وننیدو ہسارنگا لنکا پریمیئر لیگ کی وجہ سے دی ہنڈڑیڈ لیگ سے دستبردار ہوگئے جس کے بعد اسامہ میر کو مانچسٹر اوریجنلز میں شامل کیا گیا ہے۔

معاہدے کے بعد اپنے پیغام میں اسامہ میر کا کہنا تھا کہ 2023 میں دی ہنڈریڈ کھیلنا میرا عزم تھا، شکر گزار ہوں کہ موقع ملا، ایونٹ کیلئے پرجوش ہوں۔

خیال رہے کہ اسامہ میر نے حال ہی میں ٹی20 بلاسٹ میں بھی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے شاہین آفریدی، حارث رؤف، شاداب خان اور احسان اللّٰہ بھی دی ہنڈریڈ کھیلیں گے۔