حادثے میں زخمی ہونے والی ایئرہوسٹس انتقال کر گئیں

پی آئی اے نجکاری

لاہور: ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والی پی آئی اے کی ائیرہوسٹس زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی۔

سینئر ایئرہوسٹس راشدہ مجید عید کو ڈیوٹی انجام دینے کے بعد لاہور سے سیالکوٹ جاتے ہوئے ائیرلائن گاڑی کے حادثے میں شدید زخمی ہوئی تھیں۔

عید کی رات حادثے کے بعد راشدہ مجید کو لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ زیرعلاج رہنے کے بعد انتقال کر گئیں۔

حادثے میں راشدہ مجید کے سر پر گہری چوٹ آئی تھی(فوٹو: ایکسپریس )

جنرل سیکرٹری پیپلزیونٹی رانا کاشف کا کہنا ہے کہ حادثے کے ذمہ داران کو کٹہرے میں نہ لانے پر احتجاج کیا جائے گا پی آئی اے انتظامیہ کی غفلت سے ائیرلائن گاڑیاں اکثر حادثات کا شکار ہوتی ہیں۔

پیپلز یونٹی سی بی اے نے ملک کے تمام ائیرپورٹس پر احتجاج کی کال دے دی ہے۔