نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاری کیلئے کھیلا جانے والا دوسرا پریکٹس میچ بابراعظم کی پاکستان گرین نے جیت لیا جب کہ اوپنر امام الحق نے کرائسٹ چرچ میں آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد اسکواڈ جوائن کرلیا۔
نیوزی لینڈ میں قومی کھلاڑی رنگ جمانےلگے، پریکٹس میچ میں اسٹار پلیئرزکی ٹاپ پرفارمنس رہی، دوسرا انٹرا اسکواڈ میچ بابر اعظم کی پاکستان گرین کےنام رہا۔
پاکستان گرین نے ایک سوپچاس رنزبنائے حفیظ کے اڑتالیس، بابر کےچالیس رنز اور شاہین شاہ نے چھ شکار کیے۔ پاکستان وائٹ175رنز کےریوائزہدف کےتعاقب میں ایک سوساٹھ رنزبناسکی۔
امام الحق کوئنز ٹاؤن پہنچ گئے اور آئیسولیشن مکمل کرکے انہوں نے ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔ بارش کے باعث شاہینز کی پریکٹس بھی متاثر ہوئی، کھلاڑیوں نے انڈور ٹریننگ کی۔
ایک بیان میں مصباح الحق نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی وقت کے ساتھ بہتری کی طرف جارہے ہیں، پاکستان ٹیم کے پاس کوالٹی بولنگ لائن ہے، بیٹنگ میں کھلاڑیوں کو چیلنج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
خیال رہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی شاہینوں کی کرکٹ ٹیم 14 دسمبر کو کوئنز ٹاؤن سے وانگرائے روانہ ہوگی جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان چار روزہ میچ کا آغاز 17 دسمبر سے ہوگا اور 18 دسمبر سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہوگا۔