کراچی کی سڑک پر آنے والا شیر قید، مالک ضمانت پر رہا

کراچی: عدالت نے شارع فیصل پر مٹرگشت کرنے والے شیر کو قید کرنے اور مالک کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج جنوبی کی عدالت نے کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے وائلڈ لائف پولیس کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

عدالت نے تمام ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 2، 2 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اس سے قبل شارع فیصل پر شیر کے آنے کا واقعہ میں گرفتار ملزمان کو سیشن عدالت میں پیش کیا گیا تو عدالت کا ملزمان کے وکیل سے مکالمہ ہوا۔ وکیل نے کہا کہ شیر 7ماہ کا بچہ ہے جس پر سیشن جج شاہد علی نے سوال کیا کہ شیر کو پھر آپ کی گود میں دے دیا جائے؟

وکیل نے کہا کہ یہ گرفتار ملزم بیچارے بچے ہیں تو جج نے کہا کہ کیا یہ 5ماہ کے بچے ہیں؟ شیر کو لے جانے والی گاڑی کو فوری بندکیا جائے۔

عدالت نے شیرمالک سے پوچھا کہ آپ کا فارم ہاؤس ہے کیا نام ہے؟ مالک نے جواب دیا فارم ہاؤس کا کوئی نام نہیں ہے۔