لاس ایجنلس: ہالی وڈ کرائم مسٹری فلم ’دی مارش کنگز ڈاٹر‘ کا دھماکے دار ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
’دی مارش کنگز ڈاٹر‘ کے ڈائریکٹر نیل برگر ہیں جبکہ اسے ایلے اسمتھ، مارک ایل اسمتھ اور کیرن ڈیون نے مل کر لکھا ہے۔ فلم میں بچپن میں طویل اسیری پر مجبور کرنے والوں سے انتقام کا مشن ہے۔
فلم کی کاسٹ میں بین مینڈیلسون، ڈیزی رڈلی اور گیرٹ ہیڈلنڈ شامل ہیں۔ سنسنی خیز فلم 6 اکتوبر کو پردے پر سجے گی جس کیلیے شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔