مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ تنظیم کے عسکری بازو القسام بریگیڈز کی ملٹری کونسل کے رکن اور غزہ کے شمالی حصے کے کمانڈر احمد الغندور المعروف ابو انس اسرائيل کے خلاف جاری حالیہ جنگ میں شہید ہو گئے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے احمد الغندور کی شہادت کو اپنی ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ احمد الغندور حماس کے انتہائی اہم کمانڈر تھے جو 1984 سے مصروف جہاد تھے اور 39 سال میدان جنگ میں رہے۔
کمانڈر احمد الغندور حماس کے عسکری ونگ شہید عزا الدین القسام بریگیڈز کے موجودہ سربراہ محمد ضیف اور شہید آپریشنل کمانڈر احمد جباری کا دایاں بازو شمار ہوتے تھے۔
During the memorial for the Martyrs of the Battle of Saif Al-Quds in the northern Gaza 2021, Al-Ghandour's hat falls, and Sinwar (Hamas Chief of Gaza) humbly bends down to pick it up, kiss it, and return it on his head.
May Allah bless Abu Anas w the highest of ranks in Jannah. https://t.co/MF8FZ9pIfU pic.twitter.com/wLOolZdgk4
— Ahmed (@ThisahmedR) November 26, 2023
شہادت کے وقت وہ غزہ کے شمالی حصہ میں القسام کے سب سے مضبوط دستے کے کمانڈر تھے۔ احمد الغندور اسرائیل میں 1988سے 1994 کے دوران قید بھی رہے۔
اسرائیل احمد الغندور پر اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کے اغوا کا الزام بھی عائد کرتا ہے، اس اسرائیلی فوجی کی رہائی کے بدلے اسرائیل کو ایک ہزار سے زیادہ فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا پڑا تھا۔