وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے تحریک انصاف کے خاتون رہنما و سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا۔
وزیر داخلہ نے بیان میں کہا کہ شیریں مزاری کے ٹوئٹ پر قانونی کارروائی کریں گے ڈاکٹر شیریں مزاری کا بیان قابل مذمت اور لاقانونیت کی انتہا ہے۔
Hassan Jahangir, DPO Rural Islamabad (seated) SHO Koral Shafqat (centre); SP Sami Malik who lied to the court about losing the file! Remember these rogue faces of ICT police led by murderer rana sana. pic.twitter.com/1IbFlPiVts
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) March 19, 2023
انہوں نے کہا کہ اداروں کے خلاف پروپیگنڈا، جھوٹ اور جعلی وڈیوز پر آپریشن کلین اپ کریں گے شیریں مزاری کا بیان قانونی کارروائی کے لئے ایف آئی اے کو بھجوا دیاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس افسران کے خلاف جھوٹ بول کر عوام کو اکسانا جرم ہے فرض شناس افسران اور پولیس کے خلاف دہشت پھیلانا اور عوام کو بھڑکانا جرم ہے فارن ایجنٹ ریاست کے خلاف کھل کر سامنے آچکے ہیں، انجام کو پہنچائیں گے پروپیگنڈےمیں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔