قیدی کے پیٹ میں موبائل، حکام کی دوڑیں لگ گئیں

قیدی نے سزا سے بچنے کے لیے موبائل نگل لیا۔ طبیعت خراب ہونے پر قیدی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار کے گوپال گنج ڈسٹرکٹ جیل میں پیش آیا جہاں چیکنگ کے دوران سیکورٹی کے خوف سے قیدی نے موبائل ہی نگل لیا۔

قیصر نامی قیدی جیل میں کسی طرح چھپا کر موبائل استعمال کر رہا تھا کہ ایک روز معمول کی انسپکیشن کے دوران اسے معلوم ہوا کہ قیدیوں کی چیکنگ ہو رہی تو اسے موبائل چھپانے کی کوئی جگہ نہ ملی۔

قیدی نے سیل فون نگل لیا تاکہ اہلکاروں کی نظریں سے اوجھل رہے جو کہ اسے مہنگا پڑا۔ اچانک قیدی کے پیٹ میں درد ہوا تو اس کا پہلے جیل میں طبی معائنہ کیا گیا لیکن ڈاکٹرز وجہ نہ جان سکے۔

بعدازاں بڑے اسپتال میں ایکسپرے اور دیگر ٹیسٹ کیے گئے تو ڈاکٹرز حیران رہ گئے کہ قیدی کے پیٹ میں پورا موبائل موجود ہے جو کہ تکلیف کا باعث بن رہا ہے۔

قیدی کو یہ حرکت مہنگی پڑی اور اب اس کا اسپتال میں علاج جارہی ہے جب کہ اس کی نگرانی بھی سخت کر دی گئی ہے۔