کراچی کنگز کے نئے ہیڈکوچ کا اعلان ہو گیا

پی ایس ایل کی سب سےمقبول اور متحرک فرنچائز کراچی کنگز نے سیزن سیون کیلئےانگلینڈکےسابق کرکٹر ‏پیٹرمورس کو نیاہیڈکوچ مقرر کر دیا۔

انگلینڈ کے سابق کرکٹر پیٹرمورس کراچی کنگز کے ہیڈکوچ مقرر کر دیے گئے۔ پیٹرمورس 2 مرتبہ انگلش ٹیم کے ‏کوچ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

مورس کومختلف کاؤنٹی ٹیموں کی کوچنگ کا تجربہ بھی حاصل ہے انہوں نے بطور ہیڈکوچ ناٹنگھم کو 2020 کا ‏چیمپئن بھی بنوایا۔

پیٹرمورس کا کہنا ہے کہ کراچی کنگزفیملی کا حصہ بننے پر بےحدپرجوش ہوں، پی ایس ایل دنیا کے بہترین ‏ٹورنامنٹس میں سےایک ہے یہاں کی ثقافت اور لوگوں کاجذبہ قابل تعریف ہے پوری کوشش ہوگی کراچی کنگز کو ‏ٹرافی دوبارہ جتواؤں۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز نے پی ایس ایل سیزن سیون کے لیے بابر اعظم کو کراچی کنگز کا کپتان مقرر کیا ہے۔ ‏کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ بابر اعطم 6 سال سے کراچی کنگز کا حصہ ہیں، وہ پہلے دن ‏سے کراچی کنگز کا دل اور جان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کامیاب سیزن میں عماد وسیم نے کراچی کنگز کی کپتانی کی، بابر اعطم اب کراچی کنگز ‏کو بلندیوں پر پہنچائیں گے۔