پاکستان بار کونسل نے ملک میں آئینی عدالت کے قیام کا مطالبہ کر دیا۔
پاکستان بار کونسل نے عارضی ججز تعینات کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایڈہاک ججز تعینات کرنے سے کیسز کے جلد فیصلوں میں مدد ملے گی۔
بیان کے مطابق آئینی ترمیم کر کے ملک میں نئی عدالت قائم کی جائے آئینی عدالت صرف سیاسی وآئینی کیسزکی سماعت کر کے فیصلے کرے آئینی عدالت کے قیام سےقیمتی وقت بچےگا اور اس اقدام سے عام آدمی کو فوری انصاف ملے گا۔
https://urdu.arynews.tv/azam-nazeer-tarar-supports-ad-hoc-judges-appointment/
پاکستان بار کونسل نے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ ججزکا بہت سا وقت سیاسی مقدمات کی سماعت میں صرف ہوتاہے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججزتعیناتی سےزیر التوامقدمات کا بوجھ کم ہوگا۔
کونسل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ ججز کا زیادہ وقت سیاسی مقدمات میں گزر جاتا ہے سیاسی مقدمات کی وجہ سے عام سائلین مقدمات تاخیر کا شکار ہو جاتے ہیں۔