کراچی: 5نومبر کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کی پولنگ اسکیم جاری کر دی گئی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پریزائڈنگ افسران کی تعداد 121 ہے جب کہ اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران کی تعداد 482 ہے۔
پریزائڈنگ آفیسرز کی تعداد بھی 482 ہے۔ پولنگ اسٹیشنز 121 ہیں جن میں 482 پولنگ بوتھ تشکیل دیئے گئے ہیں۔
مردوں کی پولنگ بوتھ کی تعداد 242 ہے۔ خواتین کی پولنگ بوتھ کی تعداد242 ہے۔ خواتین کیلیئے 7 پولنگ اسٹیشنز تشکیل دیئے گئے ہیں۔
مردوں کیلئے بھی 7پولنگ اسٹیشنز تشکیل دیئے گئے ہیں۔ مرد و خواتین کی مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد107 ہے۔
ضلع ملیر، کراچی شرقی، ضلع کیماڑی، ضلع وسطی اور ضلع جنوبی میں مختلف نشستوں پر ضمنی بلدیاتی الیکشن کا انعقاد کیا جائے گا۔
