صدر نے منشیات رکھنے پر سابق ملازم کی پنشن روکنے کا حکم دیدیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 54کلو چرس رکھنے پر اےجی پی آر کے سابق ملازم کی پنشن روکنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اےجی پی آر کے سابق سینئر آڈیٹر میرمحمدقمبرانی کی وفاقی محتسب کےفیصلےکیخلاف اپیل مسترد کر دی گئی۔ اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو کے سابق سینئر آڈیٹر کو 54 کلو چرس رکھنے پر سزا سنائی گئی تھی۔

صدر مملکت نے سابق ملازم کی پنشن روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سنگین بدانتظامی یا سنگین جرم کے مرتکب سرکاری ملازم کی پنشن کو بند کیا جا سکتا ہے ایسے سرکاری ملازم کی پنشن کو ریٹائرمنٹ کے بعد بند کیا جا سکتا ہے۔

صدرمملکت کا کہنا ہے کہ ملزم نے رضاکارانہ طور پر اعتراف کیا کہ پہلے بھی چار پانچ بار منشیات اسمگل کرتا رہا ہے قانون کے تحت مستقبل کا اچھا طرز عمل پنشن گرانٹ کی لازمی شرط ہے۔