وزیراعظم نے ایف آئی اے میں بھرتیوں کی منظوری دیدی

راولپنڈی اور اسلام آباد کے بےروزگار نوجوانوں کیلئے بڑی خبر ہے کہ وزیراعظم نےایف آئی اےمیں ‏ایک ہزار بھرتیوں کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ایک ماہ قبل سمری وزارت داخلہ، خزانہ اور وزیراعظم کوبھیجی ‏تھی جس کی منظوری آج وزیراعظم نے دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نےڈھائی سو روپے ہر امیدوار سے ریکورٹمنٹ وصولی کی منظوری ‏بھی دی ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھرتی کیلئےورچیول یونیورسٹی سے تعاون حاصل کیا جائےگا، ‏بھرتیوں میں 831کانسٹیبلز، 150انسپکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کانسٹیبلز کی بھرتی ایف آئی اے براہ راست کرےگا جب کہ گریڈ 16 سے اوپر ‏کی بھرتیاں ایف بی ایس سی کے ذریعے ہوں گی۔