اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا اسٹرکچر واپس نہیں آئے گا۔
وزیراعظم عمران خان اور کرکٹرز کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، وزیراعظم نے چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ مصباح الحق و دیگر کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑی اپنی ذمہ داریوں پرتوجہ دیں۔
Prime minister @ImranKhanPTI addressed as the guest of honour at a ceremony by Pakistan Cricket Board in Islamabad. #PrimeMinisterImrankhan pic.twitter.com/U31VrA1Y7r
— PTI (@PTIofficial) September 16, 2020
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قومی ٹیم کوکیسےاوپرلےکرجاناہے،اس کی حکمت عملی بنائیں، کسی اور پر نہیں ٹیم کی بہتری پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں، کرکٹ کی بہتری کیلئےکام صرف آپ کا نہیں ملک کامعاملہ ہے۔
وزیراعظم نے واضح جواب دیا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے اسٹرکچر واپس نہیں آئےگا، ڈیپارٹمنٹ سےکھیلنےسےکھلاڑی بہت سکون میں ہوتاہے، کھلاڑی کونوکری مل جاتی ہےتووہ اوپرجانےکی کوشش نہیں کرتا۔