افغانستان سے متعلق وزیراعظم نے فوادچوہدری کو ٹاسک سونپ دیا

وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان سے متعلق صورتحال اور پاکستان کے مؤقف کو عالمی میڈیا ‏میں اجاگر کرنے کا ٹاسک وزیراطلاعات فواد چوہدری کو سونپ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت افغانستان سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں ‏افغانستان کی موجودہ صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ ‏

افغانستان سےمتعلق وزیراعظم نےفوادچوہدری کوٹاسک سونپتے ہوئے ہدایت کی کہ افغانستان کے ‏مسئلے پر پاکستان کےمؤقف کو اجاگر کیا جائے عالمی میڈیا پر بھی پاکستان کا بھرپور مؤقف آنا ‏چاہیے۔

وزیراعظم نےاجلاس میں افغانستان سےمتعلق بیانیے پر وزرا کو آگاہ کیا۔ شرکاء کو افغانستان میں ‏جاری غیرملکیوں کےانخلا، چمن اور طورخم بارڈرز کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

پی آئی اے کے آپریشنز اور پاکستانی سفارتخانےکی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں ‏‏4رکنی کمیٹی کے مسلسل اجلاس منعقدکر نے پر اتفاق رائے بھی ہوا۔