وزیراعظم نے سبق آموز ویڈیو شیئر کردی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اولمپک دوڑ کی سبق آموز ویڈیو ٹویٹ کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اولمپک ریس کی ایسی ویڈیو شیئر کی جس میں ایک پیغام اور سبق چھپا ہے۔

ویڈیو میں ریس کی ابتدا میں گرنے والی خاتون ایتھلیٹ کو جیتتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم نے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کے نوجوان ریس دیکھیں اور سبق حاصل کریں، اس ویڈیو میں وہ سبق ہے جو کھیلوں نے مجھے سکھایا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ تب ہارتے ہیں جب آپ ہار مانتے ہیں۔