وزیراعظم شعبہ صحت میں زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینا چاہتے ہیں: عاصم سلیم باجوہ

لاہور: چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شعبہ صحت میں زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی، اس دوران ملک میں کرونا وائرس کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عاصم سلیم باجوہ نے کرونا پر قابو پانے میں وزیر صحت پنجاب کی کاوشوں کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی خدمات لائق تحسین ہیں، وزیراعظم شعبہ صحت میں زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینا چاہتے ہیں۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا اہم اعلان

دریں اثنا ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ کے کرونا ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں، طبی عملے نے کرونا وائرس پر قابو پانے میں بہترین خدمات سرانجام دیں۔

ملاقات کے دوران ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں آسانیاں پیدا کررہے ہیں، صوبے بھر میں کروناوائرس کی صورت حال کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے کروناوائرس کے دوران شہید طبی عملے کو سلام پیش کیا۔