وزیراعظم آج رات قوم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج رات قوم سے خطاب کریں گے جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان متوقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف آج رات قوم سے خطاب کریں گے اس حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ وزیراعظم قوم سے اپنے خطاب میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں قوم کو آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے سے بھی آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات آج ہی سستی کی جائیں گی کیونکہ وزیراعظم عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں : مفتاح اسماعیل نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

وزیر خزانہ نے مزید کہا تھا کہ قوموں پر مشکل وقت آتے ہیں ،پاکستانی قوم بحرانوں کوسمجھتی ہے، اب مشکل وقت کےبعدقوم کوریلیف دینے کا وقت آگیا۔