افغان پناہ گزینوں کی پاکستان سے برطانیہ روانگی کا عمل شروع ہو گیا۔
پاکستان میں موجود افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ میں آباد کاری کے لیے روانگی کا آغاز آج 26 اکتوبر سے ہو گیا ہے۔ افغان پناہ گزینوں کا انخلا 12 خصوصی چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے ہوگا۔
اسلام آباد سے 132 سے زائد افغان پناہ گزین پہلی خصوصی چارٹرڈ پرواز سے برطانیہ روانہ ہو گئے ہیں۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانیہ جانے والے افغان پناہ گزینوں کے سفری دستاویز اور پروسیجر مکمل کیا گیا۔ برطانیہ روانہ ہونیوالی پہلی پرواز میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں
سی اے اے کا کہنا ہے کہ 2 ہزار پناہ گزینوں کو چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے برطانیہ روانہ کیا جائے گا۔
سول ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ چارٹرڈ پروازوں کا آپریشن دسمبر تک جاری رہے گا۔ ہفتہ وار ایک پرواز برطانیہ روانہ ہوا کرے گی۔