اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی، اربوں روپے ڈوب گئے

کراچی: ڈالر کی بڑھتی قیمت، مہنگائی اور شرح سود میں ممکنہ اضافے پر اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ رواں سال کی دوسری سب سے بڑی مندی کا شکار ہو گئی۔ معاشی صورتحال اندازے سے زیادہ خراب ہے کا شمشاد اختر کا بیان اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبا۔

اسٹاک بروکرز کا کہنا ہے کہ ڈالر بڑھتی مہنگائی اور خراب معاشی صورتحال سے مارکیٹ کریش ہوئی۔ مسلسل مہنگا ہوتا ڈالر اور شرح سود بڑھنے کے خدشات سرمایہ کاروں کی نفسیات پر حاوی رہی۔

دوران ٹریڈنگ اسٹاک مارکیٹ میں 1784 کی شدید ترین مندی بھی دیکھی گئی۔ آخری آدھے گھنٹے کے کاروبار میں اسٹاک مارکیٹ میں 580 پوائنٹس کی ریکوری آئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے ۔ مارکیٹ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1242 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی ۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 45 ھزار 2 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 12 ارب روپے مالیت کے 28 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔ مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 2.69 فیصد کمی ہوئی۔