سعودی حکومت نے غیرملکیوں کو کہہ دیا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!

ریاض: سعودی حکومت نے کہا ہے کہ غیرملکی اور مقامی اپنے پوسٹل کوائف کو پہلی فرصت میں اپڈیٹ کرلیں۔

عرب میڈیا کی پورٹ کے مطابق مملکت میں محکمہ پاسپورٹ(جوازات) نے سعودی شہریوں اور تارکین وطن کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوراً آن لائن پلیٹ فارم ‘ابشر’ اور ‘مقیم’ کے ذریعے اپنے پوسٹل کوائف اپڈیٹ کریں۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے زور دیا ہے کہ ملک میں پوسٹل معلومات کا نیا اندراج ضروری ہے۔

یہ ہدایت محکمہ پاسپورٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کی اور کہا مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل ہے مقیم گیٹ اور ابشر سسٹم میں رجسٹرڈ پوسٹل معلومات کو اپ ڈیٹ کیا جائے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں پوسٹل اپڈیٹ ہونے کی صورت میں مقیم غیرملکیوں اور سعودی شہریوں سے متعلق دستاویزات اور اطلاعات ملنے میں سہولت ہوگی۔

اسی طرح آپ کو گھر بیٹھے محکمہ پاسپورٹ سے اپنی اور اہل خانہ کی ضروری اطلاعات بھی ملتی رہیں گی۔