غازیانِ جنگ 1971 کے جذبے نصف صدی بعد بھی تر وتازہ

پاک بھارت کے درمیان 1971 کی جنگ کو نصف صدی سے زائد وقت بیت گیا ہے لیکن غازیان 71 کے جذبے آج بھی تر وتازہ ہیں۔

پاک فوج کے جوانوں نے بھارت کے کئی علاقوں میں گھس کر قبضہ کیا اور کم تعداد میں ہونے کے باوجود دشمن کو ناکوں چنے چبوائے۔

ایک ایسے ہی غازی حوالدار منشی کا کہنا ہے کہ 1971 میں پاک فوج نے کم وسائل اور تعداد میں بھی قلیل ہونے کے باوجود جدید ہتھیاروں سے لیس دشمن کے کئی کلومیٹر علاقوں کا کنٹرول سنبھال ہے۔

ان کا کہنا تھا جنگ بندی کے بعد دھوکے سے کچھ جوانوں کو قید کر لیا گیا لیکن ہمارے حوصلے آج تک پست نہیں ہوئے۔ قید میں بھی ہمت نہ ہاری اور دشمن سخت تکلیفیں دے کر بھی ان کے مصمم ارادوں کو کمزور نہ کر سکا۔

1971 میں بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی داستان

غازی حوالدار منشی نے کہا کہ پاک بھارت 1971 جنگ کے غازیان آج بھی دشمن کو پسپا کرنے کے جذبوں سے مالا مال ہیں۔