نیویارک: ڈبلیو ڈبلیو ای کے پرانے دوست سیتھ رولنز، رومن رینز اور ڈین ایمبروز پھر اکٹھے ہوگئے اور اب وہ رنگ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای میں دی شیلڈ کے نام سے گروپ ایک بار پھر متحد ہوگیا ہے جس میں ڈین ایمبروز، سیتھ رولنز اور رومن رینز شامل ہیں۔
ڈبلیو ڈبلیو ای را کے ایک میچ میں جب رومن رینز، دی مز سے مقابلہ کررہے تھے اور جیت کے انتہائی قریب تھے تب شیمس اور سیزارو نے مداخلت کی اور تینوں ریسلرز دی مز، شیمس اور سیزارو نے رومن رینز کی خوب دھلائی کی۔
رومن رینز جب اپنے روم میں واپس گئے تو سیتھ رولنز اور ڈین ایمبروز بھی ان سے ملاقات کے لیے آئے جس کے بعد تینوں پرانے دوستوں نے ایک بار پھر متحد ہونے کا فیصلہ کیا۔
گزشتہ روز منڈے نائٹ را کے ایونٹ میں رومن رینز، سیتھ رولنز اور ڈین ایمبروز نے دی میز، شیمس اور سیزارو پر حملہ کیا اور ان کی خوب دھلائی کی۔
Sierra. Hotel. India. Echo. Lima. Delta.
Send in THE HOUNDS of JUSTICE… #RAW @WWERollins @WWERomanReigns @TheDeanAmbrose #TheShield pic.twitter.com/Zu2duEiSUP
— WWE (@WWE) October 10, 2017
دی شیلڈ گروپ نے براؤن اسٹرومین کو بھی نہ چھوڑا تاہم ریسلر نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہے جس کے بعد تینوں ریسلرز نے اُن کی خوب درگت بنائی، یہ گروپ اب ڈبلیو ڈبلیو ایونٹ ٹی ایل سی میں دی مز، سیزارو، شیمس اور براؤن اسٹرومین سے مقابلہ کرے گا۔
#TheShield return to action when they face @BraunStrowman, @mikethemiz and #TheBar in a #TLCMatch at #WWETLC! https://t.co/dwK3tNfVQJ pic.twitter.com/0fZmgz4nLq
— WWE (@WWE) October 10, 2017
واضح رہے کہ سیتھ رولنز، ڈین ایمبروز اور رومن رینز نے مل کر پانچ سال قبل دی شیلڈ کے نام سے گروپ بنایا تھا، جو جون 2014ء میں اس وقت ٹوٹ گیا تھا جب سیتھ رولنز نے اپنے ساتھیوں کو دھوکا دیا۔