طالبان نے مخالفین کیلیے حکومت کے دروازے کھول دیے

طالبان نے مخالفین کیلیے بھی حکومت کے دروازے کھول دیے۔ ترجمان افغان طالبان کا کہنا ہے ‏کہ چاہتےہیں مخالفین بھی حکومت میں شامل ہوجائیں۔

برطانوی نشریاتی ادارےسے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ ‏کےاطراف چوکیاں قائم کردی ہیں ڈرہےداعش ارکان فراراورحملےکی کوشش نہ کریں داعش کابل ‏ایئرپورٹ پر تخریب کاری کرسکتی ہے۔

سہیل شاہین نے کہا کہ داعش کےقیدی جیلوں سےنکل کرچھپ چکےہیں داعش کوافغان عوام کی ‏حمایت حاصل نہیں، ممکن نہیں کہ اب داعش افغانستان میں زورپکڑے افغان سرزمین کسی ملک ‏کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک دن میں پنجشیرپرقبضہ کرسکتےہیں لیکن مسائل کاپرامن طریقےسےحل ‏چاہتےہیں پنجشیرمیں بھی مسائل بات چیت سےحل کرناچاہتےہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اب20سال پہلےوالی صورتحال نہیں چاہتےہیں مخالفین بھی حکومت میں ‏شامل ہوجائیں طالبان کوافغان عوام کی حمایت حاصل ہےنیا آئین تشکیل دیاجائےگا افغانستان کا نیا ‏دور صلح، مساوات اور تعمیرنو کا ہے۔

واضح رہے کہ طالبان نے مخالفین کے لیے عام معافی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشرف غنی ‏سمیت، افغان فورسز کی اعلیٰ قیادت، وزراء کو وطن واپسی پر کچھ نہیں کہا جائے گا۔