طالبان نے اپنے سخت دشمن ’شیر ہرات‘ کو رہا کر دیا

طالبان کے سخت ناقد شیرہرات کے نام سے مشہور کمانڈر محمد اسماعیل خان نے طالبان کے ‏سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

افغان طالبان نے ایک دن میں چھ صوبائی دارلحکومتوں پر قبضہ کر لیا طالبان کی پیش قدمی کے ‏سامنے افغان فورسز ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

طالبان کی فتوحات کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے اہم صوبے قندھار سمیت کئی روز کی لڑائی کے بعد ‏ہلمند کا دار الحکومت لشکر گاہ بھی طالبان کے قبضے میں آگیا ہے۔

One of India's friends in Afghanistan detained by Taliban, two others vow  to keep fighting | Deccan Herald

ایک ہفتے میں اٹھارہ صوبائی دارالحکومت اشرف غنی حکومت کے ہاتھ سے نکل گئے ہیں ۔طالبان ‏نے ہرات کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور سابق گورنراسماعیل خان نےہتھیارڈال دیے ہیں۔

طالبان نےقابو پانےکےبعدسابق مجاہدلیڈرکوساتھیوں سمیت گھر جانےدیا ہے طالبان نےدعویٰ کیا ‏ہےکہ اسماعیل خان ان کےساتھ شامل ہوگئے ہیں۔

Taliban detain 'Lion of Herat', capture three more provincial capitals in  relentless push - World - DAWN.COM

اس سے پہلےاسماعیل خان نےطالبان کےخلاف آخر تک لڑنے کاعزم ظاہرکیا تھاجب رپورٹرز نےان ‏سےپوچھا اب آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں تو اسماعیل خان نےکہا وہ چاہتےہیں افغانستان میں ‏امن ہو اورجنگ ختم ہوجائے۔

کابل میں سفارتخانے بند ہونا شروع ہوگئے ہیں ڈنمارک نے سفارخانہ بندکردیا ہے جب کہ نیدرلینڈز ‏سفارتخانہ بند کرنے پر غور کر رہا ہے، جرمن سفارتخانے کا عملہ کم کرنے کااعلان کیا ہے۔