طالبان کے میئرکابل نے اہم اعلان کر دیا

قائم مقام میئرکابل حمداللہ نعمانی نے کرپشن کے خاتمے کے لیے اعلان کیا ہے کہ جو کرپشن ‏کرے گا اسے شرعی قانون کا سامنا کرے گا۔

ذمہ داری سنبھالنے کے بعد قائم مقام میئر کابل نے کہا کہ بدعنوان افراد سے شرعی قانون کے ‏تحت نمٹاجائےگا کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں جوکرپشن کریگاشرعی قانون کاسامنا کرے گا۔

حمداللہ نعمانی نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کیلئےطویل المدتی منصوبوں پر غور ہے ماضی میں ‏بڑےپیمانےپرکرپشن کی گئی جنہیں معاف کر دیا گیا ہے ماضی کی بدعنوانیوں کےلیےکسی کو ‏گرفتار نہیں کیا گیا۔

انہوں نے زور دیا کہ کابل کےدکاندار کسی کو ٹیکس یا بھتہ ادانہ کریں نئی حکومت کےقیام ‏کےبعدٹیکس سےمتعلق قانون وضع کیاجائے گا۔

واضح رہے کہ قائم مقام میئرکابل حمداللہ نعمانی طالبان کے بلدیاتی کمیشن کےسربراہ بھی ہیں۔