ٹاس جیتنے والی ٹیمیں میچ ہارنے لگیں

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں کپتان ٹاس جیت کر فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔ میگا ایونٹ میں اب تک تئیس میں سے سترہ بار ٹاس جیتنے والی ٹیمیں میچ ہار گئیں۔

ٹاس جیت کر میچ جیتنے کی روایت ختم ہوتی نظر آرہی ہے۔ بھارت میں ٹاس کا سکہ حق میں گرنا کامیابی کے آڑے آنے لگا۔

میگا ایونٹ میں اب تک تئیس میچ کھیلے گئے جس میں سے صرف چھ میچ ہی ٹاس جیتنے والی ٹیمیں اپنے نام کر سکیں۔

سترہ کا نتیجہ ٹاس ہارنے والی ٹیموں کےحق میں آیا۔ ٹیبل ٹاپرز بھارت اور نیوزی دو ایسی ٹیمیں ہیں جو دو بار ٹاس جیت کر میچ جیتنےمیں کامیاب رہیں۔

پاکستان ٹیم آسٹریلیا اور افغانستان کیخلاف ٹاس جیتی اور دونوں میچ میں شکست گرین شرٹس کا مقدر بنی۔

آئی سی سی نے ایونٹ کے آغاز سے پہلے وکٹوں کی تیاری سے متعلق گراؤنڈ اسٹاف کو خصوصی ہدایات جاری کی تھیں انہیں کہا گیا تھا ایسی وکٹیں بنائی جائیں جو ٹاس جیتنے والی ٹیموں کو فائدہ نہ پہنچائیں۔